17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:56
کراچی: بلاول ہاؤس میں لیاری کے مسئلے پر آج اہم اجلاس طلب
جنگ نیوز -
کراچی …خورشید عباسی…صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر آج رات بلاول ہاؤس میں لیاری کے مسئلے پر اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ کچھی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہونگے۔ ذرائع کے مطابق لیاری میں گینگ وارلارڈز اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا جائیگا، اس سلسلے میں دو سو کمانڈوز لیاری پہنچ گئے ہیں، جنہیں مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے، تاہم علاقے میں کسی بھی قسم کی کارروائی کا فیصلہ بلاول ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس کے بعد کیا جائیگا۔