17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:56
لاہور: یکم رمضان سے خصوصی سکیورٹی مہم چلائی جائیگی
جنگ نیوز -
لاہور…سی سی پی او لاہور ملک احمد رضا طاہر نے کہا ہیکہ یکم رمضان سے لاہور میں سحری ، تراویح اور افطاری کے اوقات میں مکمل سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ رمضان المبارک میں سیکیورٹی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ملک احمد رضا طاہرنے کہا کہ یکم رمضان سے "محفوظ لاہور"کے نام سے خصوصی مہم شروع کی جائے گی،،انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر پولیس ناکوں کے حق میں نہیں تاہم ناکوں کو بتدریج ختم کیا جائے گا،،انہوں نے وارننگ دی کہ وہایس ایچ اوز کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے جلد سادہ کپڑوں میں چھاپے ماریں گے ،اور کسی بے گناہ شہری کو تھانے میں رکھنے یا تشدد پر ایس ایچ او کو معطل جبکہ ڈی ایس پی کو تبدیل کر نے کے ساتھ سخت محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔