تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:56

چوہدری شجاعت کی امن کوششوں کے ثمرات آگئے،اکرم وسن

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری… مسلم لیگ(ق) فرانس کے سنیئر رہنما چوہدری محمد اکرم وسن نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی امن کے لئے کوششوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،جس ثابت ہوگیا ہے کہ ق لیگ اور پیپلزپارٹی کی مفاہمت ملکی مفادکیلئے وقت کی ضرورت تھی جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہاہمارے قائد نے اپوزیشن گرینڈ الائنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرینڈ الائنس کیلئے بے تاب سیاسی راہنماؤں کا نشہ اب اترنا شروع ہوگیا ہے مگر وہ پنجاب کی حد تک محدود ہوچکے ہیں ان کے ساتھ کوئی سیاسی الائنس بنانے کو تیار نہیں ہوگا کیونکہانھیں سینیٹ میں حمایت مطلوب تھی مگر ایم کیو ایم نے جے یو آئی کے غفور حیدری کی حمایت کردی جس کے ساتھہی مفادات کی سیاست کرنے والوں کا گرینڈ الائنس کا جوش ٹھنڈا ہوگیا ۔دریں اثناء یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرگردہ رہنماؤں نیمنڈی بہاولدین سے رکن قومی اسمبلی چوہدی محمد طارق تارڑکو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بنانے پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ چوہدری محمد طارق نے اپنیحلقے کے عوام کی بے لوث اور بے مثال خدمتکی ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ بطور پارلیمانی سیکرٹری بھی وہ اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.