تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:56

ظہورمہدی حق وباطل میں فیصلہ کن معرکہ ہوگا،علامہ موسوی

جنگ نیوز -
راولپنڈی…قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ظہورِ حضرت مہدی  راہِ عدل وصداقت اورحق و حقیقت کے مبارز سپوتوں کاتحقق پذیر اورمحکم ترین آئیڈیل ہے اورقیام مہدی  حمایت مظلومین و مستضعفین کیلئے ہوگا جو مظلومین کیلئے حق و باطل میں فیصلہ کن معرکہ ہوگا،جس کا سلسلہ ابتدائے خلقت سے قائم ہے ۔یہ بات انہوں نے ولادتِ پُرنور حضرت امام مہدی علیہ السلام کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی ہے جوپیرکو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں "عالمگیریوم عدل" کے طور پر منایا جارہا ہے۔آقای موسوی نے باورکرایا کہ آج دنیائے ظلم و بربریت کیا کچھ نہیں کر رہی ،مظلوم اقوام اور عالم اسلام کیخلاف نت نئے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں ،مسلمانوں کو متشدد گردانا جا رہا ہے ،کشمیر،فلسطین ،افغانستان اور عراق میں مظالم کا سلسلہ بد ستور جاری ہیں،وطن عزیز پاکستان پر ڈرون حملوں ،ٹارگٹ کلنگ اوردہشتگردی کی صورت میں استعماری یلغارتھمنے کا نام نہیں لے رہی ،نظریہ اساسی اسلام اور ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے پاکستان پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے ،یہ سب چالیں اور منصوبے دین اسلام کے پوری دنیا پر چھا جانے سے خائف ہونے کی دلیل ہے جبکہ اسلام امن و سلامتی کا پرچارک ہے لہذا عدل و انصاف کی متمنی اورآخری مسیحا کے ظہور پر نور کی حامی قوتوں پر لازم ہے کہ دنیائے شیطنت اور ظلم و زیادتی کی رسیا بدی کی قوتوں سے خائف نہ ہوں کیونکہ ظلم کتنا ہی بڑھ جائے بالآخر اس کا خاتمہ ہے ۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.