تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:56

کراچی:پہلی پرواز شام 7بجے روانہ ، مسافر دن بھراذیت سے دوچار رہے

جنگ نیوز -
کراچی …پیپلز یونٹی کے صدر عامر شاہ کے قتل کے بعدگزشتہ رات سے ملک بھر میں اندرون اور بیرون ملک جانیوالی تین درجن سے زائدپروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ فلائٹ آپریشن شروع کیا گیا لیکن کراچی سے پہلی پرواز شام 7بجے روانہ ہوئی۔ عامر شاہ کے قتل کے بعد پیپلز یونٹی کے ارکان اور ملازمین نے احتجاجا ًفلائٹ آپریشن معطل کردیاجس کے بعد گزشتہ رات سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوااور اندرون اور بیرون ملک فلائٹ شیڈول مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔پی آئی اے ترجمان انیسہ رحمن کے مطابق گزشتہ رات سے بیرون ملک جانیوالی 17 اور اندرون ملک کی 27 پروازیں متاثرہوئیں۔غیراعلانیہ ہڑتال سے ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی میں پی آئی اے ٹاوٴن شپ میں پیپلز یونٹی کے صدرعامر شاہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل ، وقار مہدری، نجمی عالم اور بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد کراچی ، اسلام آباد اور لاہور سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا، تاہم شام 7بجے کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد کراچی سے اسلام آباد اور دبئی کیلئے پرواز روانہ ہو سکیں۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے آج صبح معلومات نہ فراہم ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ان کا کہنا ہے کہ اگر درست معلومات دی جاتیں، تو وہ پریشانی سے بچ سکتے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.