17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:7
پاکستان سے مذاکرات ملتوی نہیں کیے جائیں گے، بھارتی وزیردفاع
جنگ نیوز -
کیرالا…بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہا ہے کہ ممبئی دھماکوں کے باوجود پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان ہونیوالے مذاکرات ملتوی نہیں کیے جائیں گے۔ بھارتی ریاست کیرالا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ممبئی حملے کے ملزمان بھارت کے اندر ہوں یا باہر، انھیں سامنے لایا جائے گا اور تحقیقات میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے عمل میں دہشت گردی سے رکاوٹ نہیں پڑے گی۔