17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:7
نئی دہلی: احتساب بل پر محدود پیمانے پر ریفرنڈم کرانے کا اعلان
جنگ نیوز -
نئی دہلی …بھارت میں احتساب بل کے لیے قائم کمیٹی کے ایک رکن نے بل کیلئے محدود پیمانے پر ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی کے رکن اروند کجریوال نے کہا ہے کہ یہ ریفرنڈم بھارت کے وفاقی وزیر کپل سبل کے دہلی میں واقع انتخابی حلقے میں کرایا جائیگا۔ کپل سبل لوک پال یا احتساب بل کی تیاری کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی میں شامل حکومتی رکن ہیں۔ بھارت میں مختلف جماعتیں احتساب بل کی منظوری پر متفق تو ہیں لیکن اس بات پر اختلاف پایا جاتا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کو بھی بل کے دائرہ کار کے تحت لایا جائے یا نہیں۔