تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:7

امریکی ایئرپورٹ پر سابق وزیرِ دفاع رمزفیلڈ کی تلاشی

جنگ نیوز -
شکاگو…امریکا کے سابق وزیرِ دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ کو ملک کی ایک سکیورٹی ایجنسی نے ایئرپورٹ پر روک لیا، تاہم تلاشی کے بعد انھیں جانے کی اجازت دیدی گئی۔دنیا بھر کے عوام کو اپنی پالیسیوں کے سبب سکیورٹی خدشات میں مبتلا کرنیوالے سابق امریکی وزیرِ دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ اس وقت حیران رہ گئے جب انھیں شکاگو ایئرپورٹ پر ایک سکیورٹی ایجنسی نے روک لیا۔ ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ایک اہلکار نے شک ہونے پر رمزفیلڈ کی پوری تلاشی لی اور اطمینان کے بعد انھیں جانے کی اجازت دے دی۔ رمزفیلڈ نے مسکراتے ہوئے تلاشی دی اور بعد میں کہا کہ سرجری کے دوران ان کے جسم میں ٹائی ٹینم نامی دھات کے ٹکڑے لگائے گئے تھے اس لیے سکیورٹی ایجنسی کو ان کی تلاشی لینا پڑی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.