17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:19
بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 12رکنی انگلش اسکواڈ کا اعلان
جنگ نیوز -
لندن …بھارت کیخلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ نے اپنے بارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ٹیم میں فاسٹ بالر ٹم بریسنن کی واپسی ہو سکتی ہے۔ انگلینڈ اور ورلڈ چیمپئنزبھارت 21 جولائی کو لارڈز کے میدان پر پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔ ای سی بی نے میچ کیلئے اپنے بارہ رکنی اسکوڈ کا اعلان کردیا ہے۔ اینڈریو اسٹراؤس کی قیادت میں ٹیم میں ان فارم پیسر ٹم بریسنن کی واپسی ہورہی ہے۔جنہوں نے انگلینڈ کی نمائدگی ٹیسٹ کے محاذ پر آخری بار اس سال جنوری میں ہونیوالی ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کیخلاف کی تھی۔ان کی شمولیت نے اسٹیون فن کو ٹیم سے باہر کر دیا ہے۔