17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:19
وزیراعظم نے منالیا، گورنر اسٹیٹ بینک شاہدکاردار مستعفی نہیں ہونگے
جنگ نیوز -
اسلام آباد… گورنر اسٹیٹ بینک شاہدکاردار مستعفی نہیں ہونگے ،گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے پر کام جاری رکھنے پر راضی کرلیا ہے ، اس لیے اب تک ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا ۔روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی حنیف خالد کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اسٹیٹ بینک کے مستعفی گورنر شاہد کاردار کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے پر آمادہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ وہ مستعفی نہیں ہونگے اور ممکنہ طورپر آئندہ ہفتے تک اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک شاہد کاردار نے گذشتہ دنوں حکومت کی بعض پالیسیوں پر تحفظات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھاتاہم ان کا استعفی منظور نہیں کیا گیا۔