17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:19
ایل اے 30،36:مسلم کانفرنس ، ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار
جنگ نیوز -
کراچی …مسلم کانفرنس کے امیدوارکشمیری انتخابات میں ایل اے 30 اور 36 سے ایم کیو ایم کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں ۔مسلم کانفرنس کے امیدواروں رشید ڈاراور حمید عباسی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے امیدوار سلیم بٹ اور طاہر کھوکھر کیخلاف الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس اور ایم کیو ایم کا ماضی میں بھی اچھا اتحاد رہا ہے اور مستقبل میں بھی سیاسی استحکام اور آزادی کشمیر کیلئے مل کر کام کریں گے ۔ مسلم کانفرنس نے ایم کیوایم کے حق میں دستبرداری کا فیصلہ سردار عتیق کی قیادت اور رہنمائی میں کیا ہے ، متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے امیدواروں کے حق میں مسلم کانفرنس کے امیدواروں کی دستبرداری کاخیرمقدم کیا ہے ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے اس فیصلے پر مسلم کانفرنس کے سربراہ سردارعتیق سے دلی تشکرکااظہارکیاہے اورامیدظاہرکی ہے کہ ایم کیوایم اورمسلم کانفرنس کے باہمی تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے اوردونوں جماعتیں ملکرکشمیری عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکریں گی۔