17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:50
آج ملک بھر میں شب برات انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
جنگ نیوز -
کراچی …آج ملک بھر میں شب برات انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، مساجد اور گھروں پر عبادت کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے چھوٹے بڑے خشوع وخضوع سے اللہ کے حضور سجدہ نیاز بجالارہے ہیں ، اس کے علاوہ درودو سلام کی محافل بھی منعقد کی جارہی ہیں۔احادیث میں ہے کہ14اور15شعبان المعظم کی درمیانی رات میں اللہ رب العزت آسمان دنیا پر جلوہ افروز ہو تے ہیں اوررحمت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔احادیث کے مطابق شعبان کی پندرہویں شب کو لیلة جائزہ کہا جاتا ہے۔ محدثین کا کہنا ہے کہ اس شب اعمال ناموں اور زندگی موت کے فیصلے کئے جاتے ہیں،اس شب عبادت کرنا باعث فضیلت ہے ،اللہ تعالی بندوں سے فرماتا ہے کہ کون ہے جو آج کی رات مجھ سے بخشش، رزق اور مصائب سے نجات طلب کرے، احادیث کے مطابق پندرہویں شب عبادت کے بعد دن میں روزہ رکھنے کا بھی عظیم ثواب ہے۔اس شب بچے اور نوجوان آتش بازی بھی کرتے ہیں جس کی علماء کرام نے سخت ممانعت کرتے ہیں۔ علماء کا کہنا ہے کہ شب برات میں ایسے کاموں دور رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ قرآن خوانی اورذکرو اذکار میں وقت گزارنا چاہئے۔شب برات پر مساجد اور دیگرعمارات پر چراغاں بھی کیا جاتا ہے اورلوگ نمازفجر تک اپنے خالق ومالک کے حضور سربسجود ہوکر اپنے گناہوں او رکوتاہیوں کی معافی طلب کرتے ہیں۔