17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:1
انڈونیشیا : آتش فشاں ایک بار پھر راکھ اور دھوئیں کے بادل اگلنے لگا
جنگ نیوز -
جکارتہ …انڈونیشیا میں آتش فشاں نے ایک بار پھر راکھ اور دھوئیں کے بادل اگلنا شروع کر دیئے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد محفوظ مقام پر منتقل ہونا شروع ہو گئے۔انڈونیشیا کے جزیرے Sulawesi میں Mount Lokon نامی آتش فشاں سے راکھ اور دھوئیں کے بال ہزاروں فٹ فضا میں بلند ہونا شروع ہو گئے۔ آتش فشان سے گرم راکھ اگلنے کے باعث قریبی علاقے کے رہائشی گاؤں خالی کر کے جان بچانے کیلئے ایمرجنسی شیلٹرز کا رخ کرنے لگے تاہم اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔فوج اور پولیس کے اہلکار ٹرکوں کے ذریعے لوگوں کو متاثرہ علاقے سے باہر نکال رہے ہیں۔ ماہرین آتش فشاں کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والا ملبہ تین ہزارپانچ سو میٹر تک فضا میں بلند ہوئے۔