تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:1

عامر شاہ اور خالد جاگیرانی کے قاتل گرفتار کئے جائیں،پی پی

جنگ نیوز -
لندن… پیپلز پارٹی اوور سیز کے رہنماوٴں نے ٹارگٹ کلرز کے ہاتھوں شہید ہونے والے پیپلز یوتھ کراچی کے سابق صدر اور پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز سی بی اے کے چیئرمین عامر شاہ اور ان کے ساتھی خالد جاگیرانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے کراچی کے حالات کوتباہ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر شاہ کا قتل کراچی میں قتل و غارت گری کے آسیب کا تسلسل ہے، انہوں نے کہا کہ اجارہ دار نہیں چاہتے کہ کراچی کا امن قائم رہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ عامر شاہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ان رہنماوٴں نے شہید عامر کے اہل خانہ اور پارٹی کارکنوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی قاتلوں کو دندناتے پھرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ مذمت کرنے والوں میں جنرل سیکرٹری خواجہ شفیق،میڈیا سیل کے انچارج سیف اللہ سیفی،جاپان کے صدر نعیم الغنی آرائیں، امریکا کے صدر شفقت تنویر،برطانیہ کے صدر حسن احمد بخاری، آسٹریلیا کے صدر حنیف مقدم،کینیڈا کے صدر منصور مرزا،ہالینڈ کے صدر راجاریاض،بلجیم کے صدر حاجی وسیم اختر،فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ،جرمنی کے صدر سید سجادحسین نقوی، آسٹریا کے صدر ندیم خان سمیت ڈنمارک،ناروے،سویڈن،مڈل ایسٹ،فار ایسٹ اور دیگر ممالک کے عہدیداران ادر کارکنان شامل ہیں۔دریں اثناء پیپلز پارٹی لیبر ونگ برطانیہ کے چےئرمین عمر میمن،ڈپٹی چےئرمین حفیظ الدین شیخ،جنرل سیکرٹری اکرم شاہداد،رابطہ سیکرٹری خواجہ عبد الغنی،آفتاب بلوچ،مہروز چانگ اور دیگر عہدیداران نے عامر شاہ اور خالد جاگیرانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے صدر،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ وہ شہداء کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔ان رہنماوٴں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عامر شاہ اور خالدجاگیرانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.