17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:1
ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانات 19 جولائی سے ہوں گے
جنگ نیوز -
کراچی …ترجمان جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانات 19 تا 23 جولائی ہوں گے ۔تمام پرچے دوپہر2:00 بجے تاشام 5:00 بجے شعبہ جغرافیہ میں ہوں گے۔واضح رہے کہ مذکورہ امتحانات میں 155 طلبہ امتحانات شرکت کررہے ہیں#ترجمان جامعہ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ جامعہ کراچی میں سمسٹرکی چھٹیوں کے بعد سیکنڈ سمسٹر اور ایم ایس/ ایم فل کی کلاسوں کا آغاز آج 18 جولائی سے ہورہا ہے#جامعہ کراچی کے تمام بی ایس کے فارغ التحصیل طلبہ کو ایک مرتبہ پھر ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 20جولائی 2011ء سے قبل اپنے متعلقہ شعبہ جات/انسٹیٹیوٹس میں ڈگری/مارکس شیٹ آپشن فارم جمع کرادیں جو بروز پیر تا جمعرات صبح 10:00سے سہ پہر 3:00بجے تک ڈیپارٹمنٹل آفس سے حاصل کیا جاسکتا ہے یا جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے- واضح رہے کہ اکیڈمک کونسل کے خصوصی اجلاس میں پرانے ماسٹرز اور آنرز پروگرام کو فوری طور پر بحال کردیاگیا ہے اور طلبہ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ بی ایس کے بجائے آنرز یا ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرسکتے ہیں-