17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:1
گتے کے ڈبوں اور کارٹنز میں گُھسنے کی شوقین بلی
جنگ نیوز -
لندن …شیر کی خالہ بلی کی شرارتوں سے کون واقف نہیں جو پلک جھپکتے میں جہاں درخت و دیواریں چڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے وہیں اگر گھر میں پالی جائے تو گھر کی چیزوں میں گھسنے کی شوقین نظر آتی ہے۔ یہ وڈیو بھی ایک ایسی ہی پالتو بلی کی ہے جو گھر میں موجود ہر گتے کے ڈبے یا کارٹن میں گھستی نظر آتی ہے۔ یہ بلی جہاں کہیں کو ئی کارٹن یا گتے کا خالی ڈبہ پڑے دیکھتی ہے تو فوراً بھاگتی ہوئی سلائیڈ مار کر اس کے اندر اپنا جسم پھنسالیتی ہے۔ اس بلی کی ان دلچسپ حرکات پر مبنی یہ وڈیو آن لائن تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔