17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:1
سیکوئلز کی دوڑ، کرن جوہر کا بھی سیکوئل بنانے پر غور
جنگ نیوز -
ممبئی …آجکل بالی ووڈ میں بلاک بسٹر فلموں کے سیکوئلز بنانے کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے اور جہاں گول مال،مرڈر اورڈبل دھمال کے سیکوئل منظرِ عام پر آئے وہیں ڈان ٹو،کرش ٹو،دبنگ ٹو،کبھی خوشی کبھی غم اور نو انٹری کے سیکوئلز بھی بنائے جارہے ہیں۔ان سیکولز کی دوڑ نے بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار اور فلمساز کرن جوہر کو کشمش میں ڈال دیا ہے جسکے بعد وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ آیاوہ اپنی اگلی فلم Student of The Yearپہلے بنائیں یا پھر اسکا سیکوئل ۔خیر یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ کرن جوہر اب پہلے فلم بناتے ہیں یا اسکا سیکوئل۔