تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:39

23 مارچ کو لاہور ضرور پہنچوں گا، پرویزمشرف

جنگ نیوز -
ڈیلس ... راجہ زاہد خانزادہ ... سابق صدر جنرل پرویزمشرف نے کہا ہے کہ صدرزرداری سے شراکتِ اقتدار کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا جبکہ وہ جب برسراقتدار تھے تو زرداری نے ان سے دو ملاقاتیں کیں تاہم اس کے بعد زرداری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، یہ کہنا غلط ہے کہ آئی ایس آئی میں دوگروپ موجود ہیں۔یہ بات انہوں نے یہاں امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں اپنی پارٹی کے ریجنل کوآرڈینیٹر جاوید صدیقی کی رہائش گاہ پر مقامی پاکستانی امریکن اور جیو/ جنگ کی جانب سے سوال وجواب کے دوران کہی انہوں نے کہاکہ یہ بات غلط ہے کہ زرداری سے اقتدار میں شرکت کا کوئی معاہدہ ہوا۔ پرویزمشرف نے وہاں موجود جیو نیوز اورجنگ کے نمائندے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اب جیوٹی وی بھی ان سے متعلق غیر جانبدارانہ کردار ادا کررہا ہے اورمیڈیا سے معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ کہنا غلط ہے کہ آئی ایس آئی میں دوگروپ موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کو لامحدود اختیارات حاصل ہیں وہ کھڑے کھڑے لیفٹیننٹ جنرل کو گھر بھیج سکتا ہے۔ اس لئے گروپوں کی موجودگی کی اطلاع نہیں ملی جبکہ ایبٹ آباد آپریشن سے چند لمحوں قبل بھی ان کو یہ یقین نہیں تھا کہ اندر اسامہ موجود ہے انہو ں نے کہاکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اسامہ 5سال سے وہاں موجود تھا جو کہ غلط ہے انہو ں نے کہاکہ اگر ISIکی جانب سے اسامہ کو چھپایا جاتا تو انہیں کسی نہ کسی طرح اس بات کا علم ہوجاتا ۔پرویز مشرف نے کہاکہ یہ بات طے ہے کہ وہ 23مارچ کولاہور اتریں گے ان سے جب یہ کہاگیا کہ کیا وہ جیل جانے کے لئے بھی تیار ہیں اس پرانہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ جیل جانے سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف دو بڑے مقدمات جس میں بے نظیر بھٹو کا قتل اور اکبربگٹی کا قتل شامل ہے جس کے وہ ذمہ دار نہیں، انہوں نے کہاکہ اس وقت وزیراعظم تھے اور ان کے ماتحت سیکورٹی کے تمام ادارے کام کرتے تھے اس لئے وہ بحیثیت صدر اس کے ذمہ دار نہیں۔ اس سوال پر کہ امریکی سی آئی اے کو انہوں نے کھلی چھوٹ دی پر کہاکہ ان کے دور میں جو بھی پاکستان آیا ویزا لیکر آیا، انہوں نے کہاکہ میرا بس چلتا تو میں امریکیوں کے جوتے ایئرپورٹ پراترواتا انہوں نے حکمرانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ تو ان کے سامنے بولتے تک نہیں ہیں، پرویزمشرف نے کہاکہ پاکستان میں بے چینی ہے اور نوجوان نسل کو اس وقت رہنمائی ضرور ت ہے انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی کی جانب سے ضلع سطح تک پارٹی کا جال بچھادیاگیا ہے اورکارکنوں کو متحرک کیاجارہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کریں اس موقع پر ان کی پارٹی کے لاہور سے جنرل سیکرٹری فواد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.