تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:50

کراچی میں لوڈشیڈنگ، عوام کی اندھیرے میں شب برأت کی عبادتیں

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں شدیدگرمی کے ساتھ آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ جبکہ شب برات کی رات کو بھی مختلف علاقوں میں بجلی بند ہونے سے لوگوں نے عبادتیں اندھیرے میں کی۔کراچی میں بجلی کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔جبکہ شدید گرمی میں کیبل فالٹس ، فیڈر ٹرپنگ ،پی ایم ٹی کی خرابی کئی کئی دن درست نہ کیے جانے سے بھی شہری شدید پریشان ہیں۔ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔شب برات والے روز بھی کے ای ایس سی کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جارہا جس کے باعث شہریوں نے اندھیرے میں عبادتیں کی۔کے ای ایس سی ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی طلب میں اضافے کے باوجود کے ای ایس سی کو ضرورت سے 116 ملین مکعب فٹ گیس کم فراہم کی جارہی ہے، گیس کی فراہمی 240 ملین مکعب فٹ ہوجائے تو لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ نصف کردیا جائے گا۔رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کے خلاف کے ای ایس سی مزدور اتحاد کا دھرنا گورنر ہاوٴس کے سامنے جاری ہے۔ مزدور رہنماوٴں نے کہا کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا۔ ترجمان کے ای ایس سی نے کہا ہے کہ اب تک کسی ملازم کو نوکری سے برطرف نہیں کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.