18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:1
مدھیہ پردیش میں ندی نالے بپھرگئے، بس بہہ گئی، ایک بچہ ڈوب گیا
جنگ نیوز -
مدھیہ پریش ... بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سیلابی ریلے میں بہنے والی بس کے ایک بچے کے علاوہ تمام مسافروں کو بچا لیاگیا، ادھراندور میں پکنک منانے والا خاندان کو سیلابی ریلہ بہا لے گیا،2 افراد لاپتہ ہی۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اشیوک نگر میں برساتی نالے سے گذرنے والی پانی کا بہاو بڑھنے کے باعث الٹ گئی، بس میں 35 مسافر سوارتھے، کچھ مسافر جان بچانے کیلئے بس پر چڑھ گئے اور کچھ تیر کر نالے سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے تاہم حادثے میں ایک بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے 30کلومیٹر دورایک خاندان کے پانچ افراد نالے میں تصویریں بنانے میں مصروف تھے کہ نالے میں پانی کا بہاوٴاچانک بڑھ گیا۔ خاندان کے پانچوں افراد ایک اونچے پتھر پر چڑھ گئے۔ لیکن تیز بہاوٴ پانچوں افراد کو بہا لے گیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے تین افراد کو بچالیاجبکہ دو افراد اب تک لاپتہ ہیں۔