18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:1
شام : حکومت کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں، 30 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
دمشق ... شام میں حکومت کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نیشام کے انسانی حقوق تنظیم کے حوالے سے بتایاکہ شام کے شہر حمص میں صدر بشارالاسد کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں میں 30 سے زائد ہلاک ہوگئے ہیں۔حمص میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئی ہیں جب گزشتہ ہفتے حکومتی حامی تین افراد کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیاگیا ہے۔