تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:12

اسامہ کاقتل انسایت کے خلاف جرم ہے، ہسپانوی وکیل

جنگ نیوز -
لندن ... برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کے قتل کو انسایت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے اسپین کے وکیل نے انٹرنیشنل کرامنل کورٹ میں بارک اوباما کے خلاف تحریری شکایت بھجوائی ہے۔برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے مطابق اسپینش وکیل ڈینیل فیوٴل نے پاکستان میں اسامہ بن لادن کی قتل کو جنیوا کنونشن کی خلاف وزری قراردیتے ہوئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کو تحریری شکایت بھیجی ہے ،ڈینیل فیوٴل کا کہنا ہے کہ تحریری شکایت میں اسامہ بن لادن کے قتل پر بارک اوباما کے خلاف انسانیت کے خلاف جرم کا الزام عائد کیا ہے، ڈینیل فیوٴل کا کہناہے کہ اسامہ بن لادن کو گرفتار کرکے مقدمہ چلا کر سزادی جانی چاہیے تھی اور پاکستانی حکومت کی اجازت کے بغیرقتل کیے جانا اس سے بھی بہت برا ہے، ڈینیل فیوٴل کا کہنا تھاکہ بارک اوباما کے خلاف شکایت درج کرنے پر القاعدہ کی جانب سے معاوضہ نہیں ملتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.