تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:18

آزادکشمیر حلقہ ایل اے17پونچھ ون میں پولنگ

جنگ نیوز -
مظفرآباد.. .. . .. . آزادکشمیر کے حلقہ ایل اے 17 پونچھ ون میں دوبارہ پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے ۔26 جون کو عام انتخابات میں ہنگامہ آرائی کے دوران حلقے کے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر کو جلا دیاگیاتھا۔ الیکشن کمیشن آزاد کشمیرکے مطابق ایل اے 17 پونچھ ون میں 157 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ حلقے میں 70 ہزار 2 سو 88 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ۔ پولنگ کے عمل کو محفوظ بنانے کے لئے پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔اس نشست پر مسلم کانفرنس کے عبدالقیوم نیازی ،پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار امجد یوسف اور ن لیگ کے یاسین گلشن کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ آزادامیدوار سردار اصغر آفندی پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار امجد یوسف کے حق میں دستبردار ہوچکے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.