تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:29

ُخیبرپختونخوامیں3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز،5اضلاع میں موٴخر

جنگ نیوز -
پشاور .. . .. . .. صوبہ خیبرپختون خوا سمیت پشاورمیں آج سے تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے تاہم پانچ اضلاع میں تیاری نہ ہونے کے باعث مہم موٴخر کردی گئی ہے۔تین روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے49 لاکھ32 ہزار329 بچوں کو پولیوسے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے دوران صوبے کو 46 زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے لئے 19 ہزار895 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 17 ہزار735 موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔مردان ،ٹانک ،نوشہرہ،دیرپائیں اوربٹگرنے والی مہم میں شامل نہیں۔ اوران اضلاع میں مہم موخر کردی گئی ہے۔پورے ملک میں اس وقت پولیو کیسز کی تعداد پچاس ہے جن میں سولہ کا تعلق خیبرپختونخوااورفاٹا سے ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.