18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:51
میکسیکومیں شدید بارشیں ،ہزاروں افراد کی نقل مکانی
جنگ نیوز -
اوکساکا .. . .. . . .میکسیکو کے کئی شہروں میں شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے صورتحال خراب ہوگئی ہے۔ہزاروں افراد متاثراور گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔جنوبی میکسیکو میں سیلاب سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔ہزاروں مکانات تباہ ہونے سے اڑتیس ہزار لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی۔اوکساکا ریاست میں مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک اور کئی راستے بند ہوگئے۔امدادی ٹیمیں متاثرین کو خوراک اور ضروری اشیا کی فراہمی میں مصروف ہیں۔محکمہ موسمیات نے مزید ایک روز تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔