18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:13
گلاب کی پنکھڑیوں اور تاش کے پتوں کوتتلیوں میں تبدیل کر نیوالاشعبدہ باز
جنگ نیوز -
منیلا. . . ..... . سی ایم ڈی …فلپائن میں ایک شعبدہ با ز نے رئیلٹی شو میں گلاب کی پنکھڑیوں اور تاش کے پتوں کوتتلیوں میں تبدیل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے ۔ یہ شعبدہ با ز گلاب کے پھول کی پتیوں اور تاش کے پتوں کو رازدارنہ انداز میں اس طرح سے آگ سے جلا تا ہے کہ پلک جھپکتے ہی یہ اڑتی جاندار تتلیوں کے روپ میں تبدیل ہو جا تے ہیں۔ یہ سارا کر تب اس قدر مہارت اور ہاتھ کی صفائی سے کیا جاتاہے کہ تاش اور گلاب کے پتے شائقین کے دیکھتے ہی دیکھتے منٹوں میں تتلی بن کر اڑنا شروع ہو جاتے ہیں ۔یہ کرتب حقیقت ہے یا آنکھوں کا دھوکہ اس کا فیصلہ کر نا تو مشکل ہے تاہم دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو کر انھیں محظوظ کرتا ہے۔