18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:58
نیلسن منڈیلا 93برس کے ہوگئے،شہریوں کاایک گھٹنے زائد کام کرنے کا اعلان
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ.. . . .. . .دنیا بھر میں امن و آزادی کی علامت سمجھے جانے والے جنوبی افریقا کے معروف سابق صدر نیلسن منڈیلا آج تیرانوے برس کے ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ ، نیلسن منڈیلا کی سالگرہ کو دنیا بھر میں امن و آزادی کے طور پر منانے کا اعلان کرچکا ہے۔ سابق صدر کی سالگرہ کے موقع پر آج جنوبی افریقا میں بڑے پیمانے پر تقریبات اور مختلف میلے بھی سجائے جارہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں جنوب افریقی باشندوں نے آج ایک گھنٹے کیلئے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیلسن منڈیلا فاوٴنڈیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زندگی کی تیرانوے بہاریں دیکھنے والے سابق صدر نازک صحت کی وجہ سے آج کا دن اپنے اہلخانہ اور دوستووں کیساتھ گھر میں ہی گزاریں گے۔