تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:31

عالمی اداروں کی دسمبر2012تک پولیوختم نہ ہونے پر سخت وارننگ

جنگ نیوز -
لاہور. . . . ... صحت کے عالمی اداروں نے پولیو دسمبر 2012 ء تک ختم نہ ہونے پر پاکستان کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی وارننگ دے دی ہے۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ صحت کے عالمی اداروں جن میں ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف شامل ہیں، نے وفاقی حکومت کو ایک خط میں تنبہیہ کی کہ پاکستان میں تاحال پولیو پر قابو نہ پایا جاسکا اور جس طور سے انسداد پولیو کی ٹیمیں مہم چلاتی ہیں اس پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق عالمی ادارے صحت کے حوالے سے مختلف پابندیاں لگا سکتے ہیں جن میں پاکستانیوں کا بیرون ممالک داخلے پر پابندی بھی شامل ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.