18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:11
لاہور،گوجرانوالہ،ملتان کے سی این جی اسٹیشنزاڑھائی روز کیلئے بند
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . .. لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان ریجن کے سی۔ این۔ جی اسٹیشنز کو گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت اڑھائی روز کے لئے بند کر دیا گیا جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لاہور میں گیس بندش کے باعث لوگ گاڑیوں میں مہنگا فیول ڈلوانے پر مجبور ہیں۔ جبکہ رکشا اور ٹیکسی والے من مانے کرائے لینا شروع کر دیئے ہیں۔ سی این جی مالکان کا کہنا ہے کہ گیس بندش سے اس شعبے کی سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے۔گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ملتان ریجن میں ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، لیہ ، راجن پور ، وہاڑی ، خانیوال اور چیچہ وطنی میں سی۔ این۔ جی اسٹیشنز کو اڑھائی روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے جو آج صبح 6 بجے سے بدھ کی دوپہر 3 بجے تک بند رہیں گے۔ہفتہ میں سی۔ این ۔ جی کی اڑھائی اور کبھی تین روزہ بندش سے صارفین کی مشکلات کے ساتھ ان اسٹیشنز پر کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔گوجرانوالہ کے چھ اضلاع ، گجرات، حافظ آباد، نارووال ، منڈی بہاوٴ الدین ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ڈھائی روز کے لئے سی این جی بندہوگئی ہے۔