تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:7

ملک میں بجلی کا شدید بحران،شارٹ فال6ہزار میگاواٹ کی ریکارڈ سطح پر

جنگ نیوز -
لاہور.. . .. . . .بجلی کا بحران حکومت کے قابو سے باہرہو گیا، شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ بدترین لوڈ شیڈنگ سے عوام کا برا حال ہے۔ پیپکو حکام کے مطابق بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار سات سو میگا واٹ ہے جبکہ پیداوار صرف بارہ ہزار آٹھ سو میگا واٹ ہے۔ ان حالات میں بھی کے ای ایس ای کو روزانہ سات سو ستر میگاواٹ بجلی دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ دیہات میں بیس گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ بار بار ٹرپنگ سے گھروں میں الیکٹرانک اشیاء خراب ہونے لگی ہیں۔ بجلی کی بندش سے گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔کراچی میں شدیدگرمی کے ساتھ آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کئی علاقے کیبل فالٹ کے باعث بجلی کی طویل بندش کا شکار ہیں جس نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ شہر میں درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جبکہ شدید گرمی میں کیبل فالٹس ، فیڈر ٹرپنگ ،پی ایم ٹی کی خرابی کئی کئی دن درست نہ کیے جانے سے بھی شہری شدید پریشان ہیں۔ شب برات کے موقع پر بھی شہر میں لوڈشیڈنگ کی جارہی رہی۔ کے ای ایس سی ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی طلب میں اضافے کے باوجود کے ای ایس سی کو گیس کم فراہم کی جارہی ہے ، گیس کی فراہمی معمول پر آتے ہی صورتحال بہتر ہوجائے گی اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ نصف کردیا جائے گا،،ترجمان کا کہناہے کہ مرمتی کاموں میں سی بی اے یونین مداخلت کررہی ہے۔دوسری جانب ترجمان سی بی اے نے کے ای ایس سی انتظامیہ کے الزمات کومستردکردیا ہے۔تاہم کے ای ایس سی کے ملازمین کیاحتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ہڑتالی ملازمین گورنر ہاوس کے اطراف گاڑیاں کھڑی کر کے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.