تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:7

کمشنری نظام کی بحالی کیخلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . .سندھ ہائی کورٹ نے کمشنری نظام، پولیس ایکٹ اور لوکل گورنمنٹ کے نظام کی بحالی کے خلاف مولوی اقبال حیدر کی پٹیشن پروفاقی اور صوبائی حکومتوں اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ اس پیٹیشن کا بنیادی نکتہ ہے کہ پاکستان کا دستور وفاقی اور صوبائی مجالس قانون ساز کو نئے قوانین بنانے ، کسی رائیج قانون کو ختم کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن کسی اسمبلی کو منسوخ شدہ قانون کو بحال کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ ان قوانین کے حوالے سے پہلے قائمقام گورنر نے آرڈی نینس جاری کرکے اور پھر صوبائی اسمبلی نے قانون سازی کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ درخوست گزار نے آرٹیکل 270AA کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اٹھارھویں ترمیم کیذریے ضلعی حکومتوں اور نئے پولیس آرڈی نینس کو تحفظ دیا گیا ہے اور آئین میں ترمیم کے بغیر ان قوانین کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.