تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:7

پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول تا حال معمول پر نہ آسکا

جنگ نیوز -
کراچی. .... . . .پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول تاحال معمول پر نہیں آسکا ہے ہے ۔ پیپلز یونیٹی کے صدر عامر شاہ کے قتل کے خلاف پی آئی اے ملازمین نے احتجاجا کام بند کردیا تھا جس کے باعث تقریبا سترہ گھنٹے تک پی آئی اے کی بین الاقوامی اور اندرون ملک پروازیں بند رہیں تھیں ۔عامر شاہ کی نماز جنازہ کے بعد پیپلز یونیٹی کے رہ نماوٴں اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کے بعد ملازمین نے کام شروع کردیا تھا۔ کراچی ، اسلام آباد اور لاہور سے اندرون ملک پروازوں کا شیڈول تقریبا معمول پر آگیا ہے تاہم بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول تا حال معمول پر نہ آسکا ہے۔ بین الاقوامی پروازوں کی تاخیر سے روانگی کے باعث واپسی کی پروازیں بھی آٹھ سے سولہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں ۔لندن ، جدہ ، نیویارک اور دیگرایئر پورٹ پر موجود مساروں نے جیونیوز کو فون کرکے پی آئی اے کی پروازوں میں تاخیر پر احتجاج کیا ،پروازوں میں تاخیر کے باعث مسافروں کا شدید پریشانی کا سامان ہے۔ ادھر پی آئی اے کی ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب اورژوب سے کوئٹہ آنے والی پرواز منسوخ کردی گئی جبکہ لاہور سے مسافروں کو کوئٹہ لانے کیلئے ایک اضافی پرواز آج چلائی جائے گی۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے کراچی سے کوئٹہ آنے والی پروازپی کے 352اپنے مقررہ وقت پرکوئٹہ پہنچی جس کے بعد یہ مسافروں کو لیکر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی تاہم ڈیرہ اسماعیل خان سیژوب اورژوب سے کوئٹہ آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 689 آپریشنل وجوہات کی بناء پرمنسوخ کردی گئی۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق گذشتہ روز لاہور سے کوئٹہ آنے والی پرواز منسوخ ہونے کی وجہ سے رہ جانے والے مسافروں کو کوئٹہ لانے کیلئے ایک اضافی پرواز پی کے315 آج سہ پہر لاہور سے کوئٹہ پہنچے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.