تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:18

وزیرمملکت حناربانی کھر کو وزیر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد.. ... . ... وزیراعظم نے اپنی کابینہ کی رکن وزیرمملکت حناربانی کھر کو وزیر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے حناربانی کھر کو وزیرخارجہ بنانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوادی ہے ، وفاقی کابینہ میں گزشتہ برس تشکیل نو کے بعد حنا ربانی کھر کو اقتصادی امور سے خارجہ امور کی وزیر مملکت مقرر کیا گیا تھا جبکہ شاہ محمود قریشی کو وزارت سے ہٹائے جانے کے بعد سے وزیرخارجہ کا منصب خالی چلا آرہا تھا ، پاکستان اور بھارت کے سیکریٹریز خارجہ کے درمیان گزشتہ ماہ کے مذاکرات کے موقع پر یہ توقع ظاہر کی گئی تھی کہ جولائی کے اواخر میں دہلی میں ہونے والے وزراء خارجہ مذاکرات میں حناربانی کھر پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.