18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:35
پاکستان اسکواش فیڈریشن نے عامر اطلس پر عائد پابندی ختم کر دی
جنگ نیوز -
پشاور. . . . . . .پاکستان اسکواش فیڈریشن نے ایشین گولڈمیڈلسٹ عامر اطلس خان پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ میڈیا میں فیڈریشن اور کوچ جان شیرخان کے خلاف بیانات دینے کی وجہ سے عامر اطلس پرچھ ماہ کی پابندی لگائی گئی تھی،پاکستان اسکواش فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق فیڈریشن نے ان پرعائد پابندی ختم کردی ہے۔اب عامراطلس قومی اوربین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرسکیں گے، فیڈریشن کی جانب سے ان کی تمام مراعات بھی بحال ہو جائیں گی۔