تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:46

این آئی سی ایل کیس،سپریم کورٹ نے وزیراعظم کا موٴقف مانگ لیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . .سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کے اراضی اسکینڈل کیس کی سماعت اٹارنی جنرل کی درخواست پر ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کرتے ہوئے اس کیس میں وزیراعظم کے ردعمل کو تحریری طور پر طلب کرلیا ہے ۔ چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت ، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ آئیندہ سماعت پر اس کیس پر تفصیلی جواب داخل کریں ، اس میں یہ واضح ہوکہ کتنا پیسہ ملک سے باہر گیا، کون ملزم ہیں اور انہیں کیسے گرفتار کرنا ہے، اٹارنی جنرل کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور داخلہ امور کے وفاقی سیکریٹریز کے ساتھ پرنسپل سیکریٹری ٹو پی ایم سے بھی پوچھیں کہ مجاز اتھارٹی کا کیا ردعمل ہے ، عدالت نے برطانوی ادارہ برائے انسداد جرائم کے خط کا اصل دستاویز بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.