18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:58
سلمان،آصف اور عامر کیخلاف مقدمے کی سماعت کل لندن میں ہوگی
جنگ نیوز -
لاہور.. .... . . اسپاٹ فکسنگ کیس میں آئی سی سی کی جانب سے سزا یافتہ کرکٹرز سلمان بٹ ،محمد آصف اور محمدعامر کی لندن کی کراون کورٹ میں سماعت کل ہو گی۔ سلمان بٹ بروقت ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے انگلینڈ نہیں جا سکے ۔فاسٹ بالرز محمد عامراور محمد آصف وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے۔ سلمان بٹ نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کا پاسپورٹ برطانوی سفارت خانے میں جمع ہے ویزہ بروقت نہیں مل سکا اس لیئے ان کا انگلینڈجانا ممکن نہیں۔ ان کے وکیل یاسین پٹیل عدالت میں پیش ہوں گے۔ان تینوں کرکٹرز پرآئی سی سی پابندی عائد کرچکی ہے لیکن برطانوی قوانین کی رو سے ان کرکٹرز کاکیا انجام ہوگا یہ طے ہونا باقی ہے،کل عدالت کرکٹرز کے فراڈاوردھوکہ دہی کے کیس کا باقاعدہ جائزہ لے گی اور ان پر چارجز عائد کیئے جائیں گے،اس کے بعدکیس کی سماعت کے طریقہ کار باقاعدہ فیصلہ ہو گا۔