18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:9
ریلوے کے پاس 2 دن بعد ڈیزل ختم ہوجائے گا،غلام احمدبلور
جنگ نیوز -
لاہور. . . .. .. ریلوے کے وزیر غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ ریلوے کے پاس 2 دن بعد ڈیزل ختم ہوجائے گا۔یہ بات وزیر ریلوے غلام احمد بلورنے لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگومیں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے انجنوں کا باربار خراب ہونا اور وفاقی حکومت کی جانب سے ریلوے سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ظاہر کرتا ہے کہ ریلوے کسی وقت بھی بند ہو جائے گی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ریلوے کے پاس2 دن کے بعد ڈیزل ختم ہوجائے گا۔ریلوے وزیر کی اسٹیشن پہنچنے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے خاکروب حرکت میں آ گئے، انہوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن کو دیکھتے ہی دیکھتے صاف ستھرا کر دیا۔میڈیا سے گفتگو میں ریلوے وزیر غلام احمد بلور نے کہا کہ ریلوے ملازم اور افسر ریلوے کو چلانا چاہتے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے سات ماہ گزر جانے کے باوجود منظور شدہ گیارہ ارب کے امدادی پیکیج میں سے تاحال ریلوے کو ایک روپیہ نہیں دیا۔