18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:33
منظور وسان کا دورہ سی پی ایل سی ،دس لاکھ روپے امداد کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی...وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے سی پی ایل سی کا دورہ کیا اور دس لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔گورنرہاوٴس کراچی میں سی پی ایل سی کے دورے کے د وران سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی،ادارے کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ نے اعلان کیا کہ جلدسندھ کے دیگر 5 شہروں میں بھی سی پی ایل سی کے دفاتر کھولے جائیں گے ،اس موقع پر انہوں نے سٹیزن پولیس لاژن کمیٹی کیلئے 10لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا۔