18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:44
صوبہ خیبر پختونخوا کے 4 دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
پشاور...صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے کابل، دریائے پنج کوڑہ ،دریائے سوات اور دریائے ادیزئی میں بعض مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے فلڈ سیل پشاور کی رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا اخراج 31ہزار880کیوسک ہے اور یہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے پنج کوڑہ میں تیمر گرہ کے مقام پر دریا کا بہاوٴ 10ہزار390کیوسک جبکہ دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر بہاوٴ 22 ہزار کیوسک ہے اور یہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ خیالی کے مقام پر دریائے سوات میں نچلے درجے کا سیلاب ہے یہاں پانی کا اخراج 21 ہزار 444 کیوسک ہے اور دریا میں نچلے درجے کا سیلا ب ہے ۔ صوبے کے باقی تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔