18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:44
کراچی اسٹاک میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس بارہ ہزار318 پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاوٴ کا شکاررہیں اور انڈیکس 12 ہزار چار سو ہوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ دوران ٹریڈنگ انڈیکس بارہ ہزار 432 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا مگر انڈیکس زیادہ دیر تک اس کو برقرار نہ رکھ سکا۔ انرجی اسٹاکس میں فروخت کے باعث مارکیٹ کا مثبت رجحان منفی میں تبدیل ہوگیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس28 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار318 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کاروباری حجم5کروڑ 73 لاکھ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 8روپے اضافے کے ساتھ171 روپے 83 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس38 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار831پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اتارچڑھاوٴ کا یہ سلسلہ مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔