18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:44
لاہور میں بارش،موسم خوش گوار،ٹریفک کی روانی متاثر
جنگ نیوز -
لاہور...لاہورکے مختلف علاقوں میں سے موسم قدرے خوشگوار ہو گیا تاہم بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ستائیس اعشاریہ چھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ کے مطابق مقامی طور پر بننے والے بادل بارش کا باعث بنے۔بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا تاہم بعض علاقوں میں موسلا دھاربارش سے جل تھل ہوگیا، سمن آباد، اچھرہ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جوہر ٹاوٴن اور ملحقہ علاقوں میں پانی جمع کھڑا ہونے سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نہر سمیت اکثر علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے نکاسی آب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واسا اور ضلعی انتظامیہ کے اہل کار نشیبی علاقوں میں جمع پانی کی نکاسی کیلئے کام میں لگے ہوئے ہیں۔