18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:44
اعصام الحق کی فیس بک پرمبارک باد کا تانتا
جنگ نیوز -
لاہور...ٹینس اسٹار اعصام الحق اورپاکستانی نژاد برطانوی دوشیزہ فاہا ملک کی منگنی کے بعد اعصام کی فیس بک پرمبارک باد کا تانتا بندھ گیا۔اعصام الحق کے ہزاروں پرستاروں نے ان کے فیس بک پیج پر فاہا ملک سے منگنی پر تہنیتی پیغامات چھوڑے ہیں ،اکثر پرستاروں نے خوبصورت جوڑے کوآئیڈیل اور ”میڈ فار ایچ ادر“ قرار دیاجبکہ کچھ نے فاہا ملک اور اعصام کو مکسڈ ڈبلز کھیلنے تک کا مشورہ دے ڈالا۔یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ اعصام کے فینز نے فاہا ملک کیلئے بھی علیحدہ فین پیج بنا دئیے ہیں جن میں ایک پیج تو ان کی منگنی کی تصاویر کیلئے مخصوص ہے جس میں منگنی کی تقریب کی تصاویر موجود ہیں جنہیں لوگ بے حد پسند کر رہے ہیں، کچھ تصاویر میں تو اعصام خوشی سے جھومتے نظر آ رہے ہیں، ان کے اس انداز کو فینز نے بہت ہی پسند کیاہے۔