18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:17
گورنر سندھ کو کراچی پہنچ کر عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایت
جنگ نیوز -
کراچی...متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ کے مستعفی گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کو کراچی پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی ہے۔واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب صدر آصف علی زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس کے بعد یہ نئی ڈیولپمنٹ ہوئی ہے۔گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق گورنرسندھ کو متحدہ کے قائد نے بھی کلیئرنس دیدی ہے۔