18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:31
پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں چارملکی ٹورنامنٹ کھیلے گی
جنگ نیوز -
لاہور...پاکستان ہاکی ٹیم ستمبر میں بھارت میں چارملکی ٹورنامنٹ کھیلے گی،دوسری جانب ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی کا شیڈول بھی جاری کردیا گیاہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کے مطابق چارملکی ٹورنامنٹ کے میچ جالندھراورچندی گڑھ میں کھیلے جائیں گے۔ 19 سے 26 ستمبر تک ہونیوالے ٹورنامنٹ میں پاکستان ،بھارت، ارجنٹینا اورنیوزی لینڈشرکت کریں گے۔آصف باجوہ نے بتایا کہ پاکستان نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔دوسری جانب پہلی ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی کا شیڈول بھی جاری کردیا گیاہے،یہ ایونٹ تین سے گیارہ ستمبرتک شنگھائی میں ہوگا، پاکستان ٹیم تین ستمبرکوملائیشیا، چارستمبرکوچین ، 6ستمبر کو جاپان ، 7ستمبر کو کوریا اور9ستمبر کو بھارت سے مقابلہ کرے گی۔