تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:31

بجلی بحران ختم ہونے کی تاریخ نہیں دی جا سکتی، ایم ڈی پیپکو

جنگ نیوز -
لاہور...ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود کا کہنا ہے کہ تیل نہ ملنے سے بجلی کا بحران بڑھا،تیل اور گیس ملنے سے بحران میں فوری کمی آ سکتی ہے،ان کا کہنا تھاکہ ترجیح انڈسٹری ہے گھریلو صارفین نہیں،معیشت چلے گی تو ملک چلے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈی پیپکو نے کہا کہ پاور پلانٹس، تیل اور گیس نہ ملنے سے آدھی پیداوار دے رہے ہیں، مینجمنٹ کا فقدان نہیں ورنہ وہ استعفیٰ دے چکے ہوتے، رسول خان محسود نے کہا کہ چاروں صوبے اور کے ای ایس سی، پیپکو کی سب سے بڑی نادہندہ ہیں،سبسڈی دینا حکومت کی مجبوری ہے جس کا خمیازہ ادارہ بھگت رہا ہے، انھوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم نہیں بنایا لیکن دوسرے ڈیم بنا لئے جاتے تو آج یہ حال نہ ہوتا ، بحران ختم ہونے کی تاریخ نہیں دی جا سکتی، جب تک پانی اور کوئلے پر انحصاربڑھانے تک بحران ختم نہیں ہو گا۔ رسول خان محسود نے بتایا کہ 3 ہزار میگاواٹ سسٹم میں آ چکا ہے ایران سے ایک ہزار میگاواٹ 4 سال میں مل جائے گی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.