18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:20
ایم کیو ایم نے جو بہتر سمجھا وہ ہی کیا،شہباز شریف
جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ کی واپسی کا فیصلہ ایم کیو ایم کا اپنا سیاسی فیصلہ ہے۔لاہور سے جاری بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی طرف سے گورنر سندھ عشرت العباد کی واپسی اور چارج سنبھالنے کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ایم کیو ایم نے جو مناسب اور بہتر سمجھا،وہ کیا۔