تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:31

آئی سی سی کی آل ٹائم ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

جنگ نیوز -
دبئی...انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دو ہزار ٹیسٹ مکمل ہونے پر آل ٹائم گریٹیٹس ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے،پاکستان سے وسیم اکرم کو بھی منتخب کیا گیا ہے ،بھارت کے چار کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں، سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے مرلی دھرن،ویوین رچرڈز جاوید میانداد کو منتخب نہیں کیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دو ہزار ٹیسٹ میچز مکمل ہونے پر عوامی رائے شماری کی بنیاد پر عظیم ترین ٹیسٹ پلیئرز پر مشتمل گیارہ رکنی ٹیم منتخب کی ہے۔لیکن حیرت انگیز طور پر بولنگ میں سب سے زیادہ ریکارڈز قائم کرنے والے آف اسپینر مرلی دھرن اس ٹیم میں شامل نہیں۔آل ٹائم کریٹیٹس ٹیم میں مایہ ناز بیٹسمین سر ویون رچرڈز،ماسٹر بیٹسمین جاوید میانداد ،عظیم فاتح آل راوٴنڈر عمران خان اور اپنے دور کے بہترین فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ کا نام بھی شامل نہیں۔آئی سی سی کی جاری کردہ آل ٹائم الیون میں بھارت اور آسٹریلیا کے چار چار کھلاڑی شامل ہیں،ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔وریندر سہواگ ، سنیل گواسکر، ڈونلڈ بریڈمین، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا ، کپل دیو ، ایڈیم گل کرسٹ ، شین وارن ، وسیم اکرم، کرٹلی ایمبروز اورگلین میک گرا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.