18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:12
گورنر سندھ کی واپسی سے میرا خواب پورا ہوگیا،منظور وسان
جنگ نیوز -
کراچی…صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی واپسی کے حوالے سے میرا خواب پورا ہوگیا، اگلہ خواب آج رات کو دیکھونگا تو صبح اس خواب سے متعلق بتاوٴنگا۔ اپنی رہائشگاہ پر عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ سب میرے خواب پر ہنس رہے تھے لیکن میرا خواب ہمیشہ سے سچا تھا جو پورا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی خواب دیکھا ہے وہ پورا ہوا ہے۔ جیل میں بھی جو خواب دیکھے وہ پورے ہوئے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین سے ان کے تیئس سال پرانے تعلقات ہیں۔ الطاف حسین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے ساتھی عشرت العباد کو واپس بھیجا اور یہ ایک اچھا فیصلہ ہے جس سے سندھ مضبوط ہوگا۔شاہی سید کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ ہمارے اتحادی ہیں اور رہیں گے۔ گورنر سندھ کی واپسی کاخیر مقدم کرتے ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں اور رہیں گے۔