18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:12
صدرکے رابطے کے بعد الطاف حسین نے گورنر کو کلیئر نس دی
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری کے رابطہ کرنے پر ڈاکٹر عشرت العباد کو گورنر سندھ کا عہد ہ سنبھالنے کی ہدایت کردی ہے ۔الطاف حسین اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران ملک اور سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ الطاف حسین نے ڈاکٹر عشرت العباد کو ہدایت کی ہے کہ وہ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل جل کر ملک اور سندھ کے بہتر مفاد کیلئے کام کریں ۔گورنر سندھ صوبے میں استحکام کیلئے موثر کردار اداکریں گے اور تعلقات بدلنے اور استوار کرنے میں فعال کردار ادا کریں گے ۔