تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:12

قبرص :اسلحہ ڈپو میں دھماکے،وزیر خارجہ کا مستعفی ہو نے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
نکوسیا…قبرص کے وزیر خارجہ نے ملک میں اسلحہ ڈپو دھماکے کے واقعے پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قبرص کے وزیر خارجہ مارکو س کپریانو آج صدر دیمتریس سے ملاقات کریں گے۔وزیر خارجہ ملاقات میں اپنا استعفی صدر کو پیش کریں گے۔قبرص میں اسلحہ ڈپو دھماکے کے واقعے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ایک ہفتہ قبل ہونے والے دھماکے کے بعد فوج کے سربراہ اور ملک کے وزیر دفاع نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.